سیکرٹری محکمہ پراسیکیوشن پنجاب ندیم سرور نے شجر کاری مہم ے سلسلے میں اپنے فتر کے سامنے پودا لگایا

پیر 26 جولائی 2021 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) سیکرٹری محکمہ پراسیکیوشن پنجاب ندیم سرور نے شجر کاری مہم ے سلسلے میں اپنے فتر کے سامنے پودا لگایا۔ اس موقع پر محکمے کے سنئیر افسران موجود تھے۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ موجودہ حکومت وطن عزیر کو آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم ے دوران جتنے زیادہ درخت لگائے جائیں گے آنے والی نسلوں کو اتنا ہی زیادہ تحفظ اور ذہنی و جسمانی صحت کی صمانت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ زندگی کے افراد کو درخت لگانے کی اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ خصوصاً طلباو طالبات اور نوجوانوں کو اپنے اپنے حصے کا پودالگا کر اس کی نگہداشت اور پروان چڑھانے کا فریضہ سرانجام دینا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں