صوبائی بین المسالک ہم آہنگی ، رواداری اور برداشت وقت کا اہم تقاضہ ہے‘ سید سعید الحسن شاہ

ایوانِ اوقاف سے اتحاد بین المسلمین ’’ امن وفود‘‘کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ‘ صوبائی وزیر اوقاف

منگل 27 جولائی 2021 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی بین المسالک ہم آہنگی ، رواداری اور برداشت وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔ ایوانِ اوقاف سے اتحاد بین المسلمین ’’ امن وفود‘‘ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر مقامی عمائدین اور مذہبی قائدین کے ساتھ اجلاس ومیٹنگز کے لیے پنجاب بھر کے کمشنر ز صاحبان کو ،سیکرٹری اوقاف و مذہبی امورپنجاب کی طرف سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

امن وفود کے یہ اجلاس اور اجتماعات محرم الحرام کے دوران قیام امن میں سنگِ میل ثابت ہونگے۔انہوں نے کہا کہ محراب و منبر قومی یکجہتی کے تقاضوں سے آگاہ ہے ۔ وطن دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے ۔ "امن وفود" مورخہ02 اگست2021 کو ایوان اوقاف لاہور سے روانہ ہونگے۔ پہلے گروپ میں مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا دربار کی قیادت میں گوجرانوالہ، راولپنڈی ، دوسرے گروپ میںسیّد محمد عبد الخبیر آزاد خطیب بادشاہی مسجد کی قیادت میں ساہیوال، ملتان ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ا ور تیسرے گروپ میںمولانا مفتی محمد اسحاق ساقی سابق صوبائی خطیب اوقاف پنجاب کی سربراہی میں فیصل آباد اورسرگودھا روانہ ہونگے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں