جشن آزادی مرکزی تقریب حضوری باغ میں ہوگی‘ کمشنر لاہور ڈویژن

وزیراعلی پنجاب یوم آزادی پاکستان پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے‘ کیپٹن (ر) عثمان

منگل 27 جولائی 2021 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) کمشنر لاہور کیپٹن )ر( محمد عثمان نے کہا ہے کہ بسلسلہ جشن آزادی مرکزی تقریب حضوری باغ میں ہوگی۔وزیراعلی پنجاب شرکت کریں گے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ وزیراعلی پنجاب یوم آزادی پاکستان پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ تقریب پرچم کشائی سے قبل وزیراعلی پنجاب مزار اقبال پر حاضری دیں گے۔

(جاری ہے)

جذبہ حب الوطنی کے تحت جشن آزادی پاکستان کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ جشن آزادی قومی شان سے منایا جائیگا۔ کرونا ایس اوپیز کی پابندی ہوگی۔ جشن آزادی تقریبات میں ویکسینیٹڈ شہریوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ جشن آزادی پر بچوں کیلئے خصوصی قومی پرچم والے ماسک تقسیم کریں گے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ لاہور میں جشن آزادی تقریبات کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر لاہور کیپٹن )ر( محمد عثمان نے جشن آزادی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں