پنجاب بار کونسل کابلدیاتی ادارے بحال نہ ہونے پر تشویش کا اظہار ،فوری بحال کرنے کا مطالبہ

منگل 27 جولائی 2021 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) پنجاب بار کونسل نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔وائس چیئر مین پنجاب بار کونسل امجد اقبال خان کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا۔ ۔

(جاری ہے)

اعلا میے کے مطابق سپریم کورٹ نی25مارچ2021کو پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا فیصلہ سنایا،سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آچکا ہے لیکن ابھی تک پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے بحال نہیں کیے ۔

پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہورہی ہے۔پنجاب بار کونسل کے دیگرعہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فوری بلدیاتی ادارے بحال اور منتخب نمائندوں کو بلدیاتی اداروں کا چارج دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں