عوام نے پی پی 38میں اپوز یشن جماعتوں کا بیانیہ مسترد کر دیا ‘نوید شر یف

سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں کامیابی عوام کا تحریک انصا ف پر اظہار اعتماد ہے ‘ ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیز

جمعرات 29 جولائی 2021 11:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سنیئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہاہے کہ عوام نے پی پی 38میں اپوز یشن جماعتوں کا بیانیہ مسترد کر دیا،رات کی تاریکی میں نوٹ بانٹ کر ووٹ کو عزت دینے والی( ن) لیگ کو سیا لکو ٹ میں منہ کی کھا نی پڑی،سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں کامیابی عوام کا تحریک انصا ف پر اظہار اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے مخالف جماعت کی نشست جیت کر ثابت کیا ہے پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی،سیالکوٹ کے عوام نے کرپٹ ٹولے کی منفی سیاست کو دفن کر دیا ہے،نتیجہ نے ثابت کردیا ہے عوام تحریک انصاف کی قیادت اورپالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن جو مر ضی کر لے وہ وزیر اعظم عمران خان کو دبا میں نہیں لاسکتی،وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں سخت فیصلے کرتے رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں