تین سا لو ں سے نیب صرف اپوزیشن کی کردار کشی کررہاہے‘سلیم ر ضا

پاکستان کی پہلی کابینہ ہے جس کے ہر وزیر پر اربوں کی کرپشن کے الزامات ہیں‘ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی

جمعرات 29 جولائی 2021 11:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ تین سا لو ں سے نیب صرف اپوزیشن کی کردار کشی کررہاہے،مفتاح اسماعیل کے خلاف انکوائری کا حکم اور پرویز خٹک کی انکوائری روکنے کا حکم نیب کا دوغلا پن ہے،پاکستان کی پہلی کابینہ ہے جس کے ہر وزیر پر اربوں کی کرپشن کے الزامات ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ نیب قوانین میں اصلاحات کی بجائے نیب کو مکمل طور پہ ختم کیا جائے یہ ایک ڈکٹیٹر کا بنایا ہوا ادارہ ہے جسے سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا جا رہاہے۔انہو ں نے کہاکہ عطا اللہ تارڑ کی گرفتاری نیازی ٹولے کی آمرانہ سوچ کی عکاس ثا بت ہو ئی 126 دن پارلیمنٹ کے سامنے اور پانچ سال پورے ملک میں بھونڈا احتجاج کرنے والوں کو ایک چھو ٹے سے گائوں میں بھی چند منٹ کا دھرنا برداشت نہیں ہو سکا،عطا اللہ تارڑ نے جس جذبے، ہمت اور بہادری سے قائد میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ کی آبیاری کی ہے اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں