بچوں سے زیاد تی کرنیوالے درندہ صفت انسان کہلانے کے حقدار نہیں‘را ئوعابد علی واجد

ملک بھر میں بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات کو روکنے کیلئے حکومت اپنی انتظامی طاقت کو استعمال کرے

جمعرات 29 جولائی 2021 11:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) فیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن کے مرکزی صدر را ئوعابد علی واجد نے منڈی احمد آباد ضلع اوکاڑہ میں 6سالہ بچے ریحان اعجاز کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کے اندوہناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درندہ صفت ملزم کسی رو رعائت کا مستحق نہیں ہے ۔مقامی پولیس ملزم کو گرفتار کرنے اور قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے تمام پیشہ وارانہ ٹیکنیکس اور وسائل بروئے کار لائے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بچوں سے زیاد تی کرنیوالے درندہ صفت انسان کہلانے کے حقدار نہیں،بچوں کے ساتھ بد اخلاقی کے ملزمان کو مہینوں یا ہفتوں میں نہیں دنوں اور گھنٹوں میں سزا ملنی چاہیے،ملک بھر میں بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات کو روکنے کیلئے حکومت اپنی انتظامی طاقت کو استعمال کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جس طرح زینب زیادتی قتل کیس کے ملزم عمران تک پہنچنے کیلئے پولیس اور ایجنسیوں نے فرانزک ٹیسٹوں اور جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا تھا اسی طرح ریحان اعجاز کیس میں ملزم تک پہنچنے کیلئے جدید ذرائع اختیار کئے جائیں تاکہ اصل ملزم گرفتار اور عبرتناک انجام سے دوچار ہو سکے۔

انہو ں نے کہاکہ اس ا مر کی اشد ضرورت ہے کہ والدین،اساتذہ،علمائے کرام نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کریں تا کہ سوسائٹی میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی کا سدباب ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ سے معصوم بچوں کے والدین عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ریحان اعجاز کے ساتھ ظلم کرنیوالوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں