پنجاب حکومت کی جاتی امراء کی 128کنال اراضی کا انتقال منسوخ کرانے کے کیس میںفریق بننے کی درخواست

جمعرات 29 جولائی 2021 19:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) پنجاب حکومت نے جاتی امراء کی 128کنال اراضی کا انتقال منسوخ کرانے کے کیس میںفریق بننے کیلئے درخواست جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

سول جج عمران اسحاق نے یوسف عباس کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ نے حقائق کے برعکس زمین کے انتقال منسوخ کئے، تمام کارروائی سیاسی بنیادوں پر کی گئی ۔ عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں