راجہ پرویز اشرف نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے 6 نگران کمیٹیاں تشکیل دیدی

جمعرات 29 جولائی 2021 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے 6 نگراں کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں،لاہور ڈویژن (اربن)کے سربراہ عزیز الرحمن چن،ممبران میں زاہد ذوالفقار،اشرف بھٹی ،اسرار بٹ،عابد حسین صدیقی اور عدنان سرور گورسی گوجرانولہ ڈویژن کے نگراں میاں اظہر حسن ڈار ممبران میں الیاس نوید شہزاد،ملک طاہر،مرزا اویس بیگ اور مشتاق احمد بادل،فیصل آباد ڈویژن کے نگراں چودھری سعید اقبال، ممبران میں ملک اصغر علی،حاجی محمد اسحق،سمیعہ ناز ایڈووکیٹ اور زاہد اقبال ساہیوال ڈویژن کے نگراں غلام فرید کاٹھیا، ممبران میں فاروق اشرف سنگوکا،لطیف بھٹی اور طاہر سندھو,میاں فیروز وٹوسرگودھا ڈویژن کے نگراں تسنیم قریشی،ممبران میں ملک حامد نواز،حاجی ظل حسین،تنویر بخاری اور حاجی امیر خسرو اور راولپنڈی ڈویژن کے نگراں سردار سلیم حیدر ممبران میںراجہ شاہجہان سرفراز،راجہ خرم پرویز ملک نجیب ارشد اور راجہ عامر علی ہونگے۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نگراں کمیٹیاں الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد،پارٹی امیدواروں کو انتخابی مہم میں مدد،مقامی انتظامیہ کی بد نظمی پر نظر رکھیں اور سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل کو ہفتہ وار رپورٹ صوبائی سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں