شہباز تتلہ قتل کیس میں مزید تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ

جمعرات 29 جولائی 2021 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ قتل کیس میں مزید تین گواہوں کے بیانات ریکارڈکرنے کے بعد سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔سیشن کورٹ میں سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کو جیل حکام نے عدالت میںپیش کیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق سابق ایس ایس پی مفخر عدیل نے دیگر ملزموں کے ساتھ مل کر شہباز تتلہ کو قتل کیا۔ عدالت میں مزید تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے،اب تک 15 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں