سرکاری و نجی سکولز 2 اگست سے کھولنے کا حتمی اعلان ،نئے اوقات کاربھی جاری

کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر طلبہ پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول آئیں گے

جمعرات 29 جولائی 2021 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولز 2 اگست سے کھولنے کا حتمی اعلان کرلیا گیا ، کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر طلبہ پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول آئیں گے،ویکسنیشن نہ کروانے والے اساتذہ کو کلاس میں پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

این سی او سی کا اجلاس نتیجہ خیز نہ نکلنے پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سکولز پیر سے کھولنے کے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے ہیں،کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر طلبہ کو اس بار بھی پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول بلانے کی اجازت ہوگی،طلبہ سخت گرمی کے باوجود ماسک پہن کرآئیں گے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پیر سے سکولوں کے اوقات کار جاری کرنے کے ساتھ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو ویکسی نیشن لازمی کروانے کا پابند کیا ہے،ویکسی نیشننہ کروانے پر اساتذہ ودیگر سٹاف کو سکول داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سکولوں کے نئے اوقات کاربھی جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق لڑکوں کے سکول کے اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک جبکہ لڑکیوں کے سکولوں کی ٹائمنگ صبح پونے 8 بجے سے دوپہر پونے ایک بجے تک رکھی گئی ہے، اس اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر تک رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں