صنفی تشدد عدالت نے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی

ہفتہ 31 جولائی 2021 23:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) صنفی تشدد عدالت نے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی۔صنفی تشدد عدالت کے جج جمشید مبارک نے کیس کا فیصلہ سنایا، 16 سالہ جمشید جاوید کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سنائی گئی،عدالت نے ملزم کو کمسن ہونے کے باعت کم سزا سنائی۔عدالت نے ملزم پر 20 ہزار جرمانہ اور20 ہزار ہرجانہ بھی عائد کیا، عدالتی فیصلہ سے پہلے ملزم ضمانت پر تھا ،سزا ملنے پر ملزم کو کمرہ عدالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم کیخلاف 2019 میں تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج ہوا ،ملزم نے اپنے ہمسایے کی پانچ سالہ بیٹی زینب سے زیادتی کی کوشش کی، پراسیکیوٹر کے مطابق بچی گلی میں قلفی کھا رہی تھی ،ملزم ننھی بچی کو ورغلاکر اپنے گھر لے گیا، مجرم اپنے گھر پر اکیلا تھا ،پانچ سالہ زینب کے شور مچانے پر مجرم کو اہل محلہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔عدالت نے قرار دیا مجرم کے اقدام سے بچی پر انتہائی برے نفسیاتی اثرات پڑے ،مجرم کم عمر نہ ہوتا تو اس کو زیادہ سزا دی جاتی، کم عمری کے باعث قانون کے تحت کم سزا سنائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں