آبی تنازعات پر ڈیڈلاک ختم، بھارتی وفد جلد دورہ کریگا

بھارتی انڈس حکام سندھ طاس معاہدے کے مطابق چل رہے ہیں‘انڈس کمشنر مہرعلی شاہ

اتوار 1 اگست 2021 12:05

آبی تنازعات پر ڈیڈلاک ختم، بھارتی وفد جلد دورہ کریگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) پاکستانی انڈس واٹرکمشنر مہرعلی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت سے پانی کے معاملات پرڈیڈلاک ختم ہوگیا جب کہ بھارتی انڈس واٹرکمیشن وفد جلد پاکستان کادورہ کرے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی انڈس واٹرکمشنر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پانی کے معاملات پراب بھارت پاکستان کیساتھ بات چیت کررہاہے۔ بھارت نے مرالہ میں اضافی پانی چھوڑا تو اطلاع دی تھی، بھارتی انڈس واٹرکمشنر سے ٹیلی فونک رابطہ جاری ہے۔ بھارتی انڈس حکام سندھ طاس معاہدے کیمطابق چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے پرعمل کی بات کی، دونوں ممالک سیلابوں اورمون سون پرڈیٹاشیئرنگ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں