پندرہ روزہ پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے‘را ئوعابد علی واجد

اتوار 1 اگست 2021 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) فیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن کے مرکزی صدر را ئوعابد علی واجد نے کہاہے کہ پندرہ روزہ پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے،وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے اقدامات تاجروں کو اپنے کاروبار پر تالے لگانے پر مجبور کر رہے ہیں،حکومت پیٹرولیم کی قیمتوں میں فی الفور کمی کر کے انہیں منجمد کرے ۔

(جاری ہے)

اپنے جار ی بیان میں انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو عوام کو ریلیف اور خزانے پر بوجھ ڈالنا چاہئے تھا مگر عجیب و غریب منطق پیش کی جارہی ہے کہ اب بھی خطے میں سب سے سستی پٹرولیم مصنوعات پاکستان میں ہیںلہٰذا ان کی قیمتیں بڑھادی جائیں۔ انہو ں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے اورسندھ میں لاک ڈائون کے فیصلے نے کارو باری لو گو ں کی کمر تو ڑ دی ہے جس کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں