فیروزوالہ میں بھی ڈی سی شیخوپورہ اصغر جوئیہ کی ہدایت

اسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ چوہدری مظہر سرور کی جانب سے ریونیو سے متعلق شکایات کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

منگل 3 اگست 2021 00:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) فیروزوالہ میں بھی ڈی سی شیخوپورہ اصغر جوئیہ کی ہدایت پہ اسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ چوہدری مظہر سرور کی جانب سے ریونیو سے متعلق شکایات کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر جوئیہ کی ہدایت پہ فیروزوالہ تحصیل کونسل ہال میں ریونیو سے متعلق شکایات کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انقعاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں شہریوں سمیت تحصیلدار و پٹواری حضرات نے شرکت کی لگائے جانے والی کھلی کچہری میں اسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ چوہدری مظہر علی سرور نے شہریوں سے رینیو کے متعلق شکایات پہ فوری ایکشن لیتے ہوئیں اٴْن کے حل کے لیے موقع پہ احکامات جاری کیے ۔ شہریوں نے شکایات و مسائل کے فوری حل پہ ڈی سی شیخوپورہ اور اسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ چوہدری مظہر علی سرور کے اس اقدام کو سراہتے ہوئیں خراج تحسین پیش کیا جن کے اس اقدام کی بدولت مہنیوں لٹکائے جانے والے کام فوری ہو گئے اس موقع پہ اسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ کا کہنا کہ ماہانہ وار کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد ایک چھت تلے عام آدمی کے مسائل ترجیح بنیادوں پہ حل کرنے کے ساتھ ساتھ افسران بالا کے ساتھ براہ راست رابطے کو یقینی بنانا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں