رنگ روڈ سکینڈل میں گرفتار بیورو کریٹ کیپٹن (ر) محمد محمود نے درخواست ضمانت دائر کر دی

منگل 3 اگست 2021 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) رنگ روڈ راولپنڈی سکینڈل میں گرفتار سینئر بیورو کریٹ کیپٹن (ر) محمد محمود نے اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر دی ،عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 6اگست تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر) محمد محمود کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجارہا ہے ، بہترین کارکردگی پر حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ، ایک روپے کی کرپشن نہیں کی۔ استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔ عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 6اگست تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں