ایل ڈی اے سٹی کے لئے 80فیصد سے زائد اراضی ایکوائر کی جا چکی ہے‘ احمد عزیز تارڑ

ایل ڈی ا ے سٹی نہایت اہمیت کا حامل پراجیکٹ ہے،رواں سال منصوبے کی نمایاں شکل نظر آئے گی‘ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے

منگل 3 اگست 2021 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ایل ڈی اے سٹی سکیم کا دورہ کیا اور سکیم کے ترقیاتی کاموں اورلینڈ ایکوزیشن کے معاملات کاجائزہ لیا اور ہدایا ت جاری کیں۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے ڈی جی کو ترقیاتی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک میگا پراجیکٹ ہے۔

ایل ڈی اے سٹی شہریوں اور ایل ڈی اے دونوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔رواں سال اس منصوبے کی نمایاں شکل نظر آئے گی۔ ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر کے لئے 80فیصد سے زائد اراضی ایکوائر کی جا چکی ہے اور مزید اراضی ایکوائر کرنے کے لئے مالکان سے رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے سٹی کے چھ پیکیجز پر 65فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ایل ڈی اے سٹی کے تمام فائل ہولڈرز کو اگلے سال پلاٹوں کے قبضے دے دیئے جائیں گے۔

انہوںنے متعلقہ افسران اور ڈویلپرز ، کنٹریکٹرزکو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بجلی گیس سمیت دیگر یوٹیلیٹی سروسز کی فراہمی دو ماہ میں مکمل کی جائے۔ سکیم کی لینڈ ایکوزیشن کا باقی کام جلد مکمل کیاجائے۔ ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔عوامی مفاد کے پیش نظر ہر قسم کے ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں ۔ سکیم میں گرین بیلٹس کی تعمیر کوبھی یقینی بنایاجائے ۔ ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ایل ڈی اے سٹی سکیم میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کے ہمراہ چیف انجینئر مظہر حسین خان، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی خرم یعقوب ،نیسپاک اور کنٹریکٹرزبھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں