شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے حق میں بیان حلفی لکھ کر دیدیا ،سیشن کورٹ میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر

منگل 3 اگست 2021 20:36

شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے حق میں بیان حلفی لکھ کر دیدیا ،سیشن کورٹ میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزاشہزاد اکبر نے گرفتار رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کے حق میں بیان حلفی لکھ کر دیدیا جس کے بعد وکیل کی جانب سے سیشن کورٹ میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر کر دی گئی۔مقامی عدالت نے پیر کے روز نذیر چوہان کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی ۔

(جاری ہے)

شہزاد اکبر کی جانب سے نذیر چوہان کے حق میں بیان حلفی تحریر کیا گیا ہے جس کی بنیاد پر وکیل کی جانب سے دوبارہ درخواست ضمانت دائر کی ۔

درخواست ضمانت میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ کی مزید کارروائی نہ چلانے کے بیان حلفی پرضمانت منظور کی جائے ۔ عدالت کی جانب سے نذیر چوہان چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرہیں تاہم دل کے عارضہ کے باعث انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں