اوور لوڈنگ کیخلا ف قانون پرعمل نہ کروا کر ادارے بد دیانتی کے مرتکب ہو رہے ہیں‘گڈزٹرانسپورٹرز

ملکی اثاثوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ،موٹروے پولیس ایکسل لوڈ لمٹ قانون کا نفاذ چاہتی ہے تو دوغلی پالیسی ختم کرے

بدھ 4 اگست 2021 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے عہدیداران چوہدری عاطف گجر ، چوہدری گل شیر وڑائچ ، چوہدری بشارت وڑائچ ، ماجد زمان اعوان ، چوہدری مزمل حسین ، حاجی امتیاز ، حاجی ظفر ، چوہدری اعجاز گجر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اوور لوڈنگ کیخلا ف قانون پرعمل نہ کروا کر ادارے بد دیانتی کے مرتکب ہو رہے ہیں، ملکی اثاثوں کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،قومی شاہراہوں کو اوور لوڈنگ نے بے پناہ نقصا ن پہنچایا ہے ،اگر موٹروے پولیس واقعی ایکسل لوڈ لمٹ قانون کا نفاذ چاہتی ہے تو دوغلی پالیسی کو فوری ختم کرے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہا کہ حکمران اوور لوڈ نگ کاخاتمہ ایکسل لو ڈ لمٹ قانون کا نفاذیقینی بنائیں، موجودہ حکومت بھی ان حکومتوں کی طرح ہو گئی ہے جنہیں چور اورڈاکو کہا جاتا تھا، قومی شاہراہوں پر اوور لوڈنگ کی کھلی اجازت حکومت کی نا اہلی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں