ہم جنس پر ستوں کا شوٹ کرنے اور کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہو گی ‘محمد جاوید

اسلام کے نام پر وجود میں آنے والا پاکستان کو ماد رپدرآزاد معاشرہ نہیں بننے دینگے ‘جماعت اسلامی پنجاب وسطی

بدھ 4 اگست 2021 14:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہاسلام آباد ہائی وے پر بانی پاکستان قائد اعظم کے پورٹریٹ کے نیچے نیم برہنہ فوٹو شوٹ کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرنے اورکرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ کچھ مادر پدر آزاد خیال افراد ملک کے اسلامی اقدام اورتشخص کو پامال کرنے پر تلے ہوئے ہیں قوم کو پوری قوت کے ساتھ ان کا راستہ روکنا ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبل از یں لاہورکے مقدس اورتاریخی مقامات پر بھی اس قسم کی گھنائونی اورشرمناک حرکات کی جاتی رہیں ہیں اگر ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ذمہ داران کو کڑی سزائیں مل جاتیں تو یہ سلسلہ بند ہوجاتا مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

نوجوان نسل کو بے رہ روری اورہم جنس پر ستی کی تربیت دینے والوں کو نشانہ عبرت بنانا ہو گا ۔

۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا اوراس میں اسلامی نظام حیات ہی چل سکتا ہے ۔ آزاد خیال افراد کی یہاں کوئی گنجائش نہیں ۔ چند بے دین عناصر غیر ملکی این جی اوز کے ایجنڈوں کو آگے بڑھانے کا کام کررہے ہیں ۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہجماعت اسلامی پاکستان کے اسلامی تشخص کو مجروع اورفحاشی وعریانیت کو فروغ دینے والوں کا راستہ روکتی رہے گی ۔ نوجوان نسل کی تباہ وبرباد کرنے کا جو منصوبہ یہود ونصار نے بنایا ہے اس کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننا ہو گا ۔ حکومتی ادارے اس قسم کے اقدامات کی روک تھام کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں