نذیر چوہان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

بدھ 4 اگست 2021 18:04

نذیر چوہان کوٹ لکھپت جیل سے رہا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیاگیا ۔ بتایاگیاہے رکن اسمبلی نذیر چوہان کی درخواست ضمانت منظورہونے کے بعد نذیر چوہان کے بیٹے سعد چوہان نے ان کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے جو ایڈیشنل سیشن جج راشد پھلروان نے جانچ پڑتال کے بعد منظور کئے اورنذیر چوہان کی رہائی کی روبکار جاری کردی ۔

(جاری ہے)

رہائی کی روبکار جیل پہنچنے پر ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد رکن اسمبلی نذیر چوہان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیاگیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں