راجہ یاسر ہمایوں کی پی این وائی ٹریننگ کے پانچویں کانووکیشن میں شرکت

صوبائی وزیر نے ٹریننگ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے

جمعرات 5 اگست 2021 00:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے پی این وائی ٹریننگ کے پانچویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورٹریننگ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرہائیرایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں نے علی انسٹی ٹیوٹ میں پاکستان نیشنل یوتھ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے پانچویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ادارے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ٹریننگ حاصل کرنے والے طلباوطالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرراجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ آج کے دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

آئی ٹی کے شعبے میں مہارت حاصل کر کے نہ صرف باعزت روزگار حاصل کیا جا سکتا ہے بلکہ گھر بیٹھے ای بزنس کے ذریعے اچھی آمدن حاصل کی جا سکتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او پاکستان نیشنل یوتھ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ وہاب یونس نے بتایا کہ اب تک ان کے ادارے سے 20ہزار سے زائد طلباوطالبات آئی ٹی کے شعبے میں ٹریننگ حاصل کر چکے ہیں اور ان کا ادارہ ایک سو سے زائد ٹریننگ کورسز کروا رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیرراجہ یاسر ہمایوں نے پی این وائی ٹریننگ مکمل کرنے والے طلباوطالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں