سارہ اسلم نے مون سون شجرکاری مہم پر زور دینے کیلئے دفتر کے احاطے میں پودا لگایا

جمعرات 5 اگست 2021 00:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کی ہدایت پر اس سال مون سون میں شجر کاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیی جا رہے ہیں۔ اس کاوش کے تحت گزشتہ ماہ سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے دفتر کے احاطے میں پودا لگاکے مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا۔

مہم کو مزید تقویت دینے اور اسکی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے دفتر کے احاطے میں دوبارہ پودا لگایا۔ اس موقع پر سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ اس مون سون میں درخت لگا پنجاب کو سرسبز بنایا جائے گا تاکہ وزیراعظم عمران خان کے ملین ٹری سونامی مشن کو کامیاب بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ'' درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوبہ بڑھ میں بھرپور شجر کاری مہم کے لیے تمام سی ای اوز کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

سیکرٹری پرائمری سکینڈری ہیلتھ کیئر نے صوبہ بھرکے شجر کاری اہداف کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ،'' مجموعی طور پر صوبہ بھر میں 180،000 درخت لگائے جائیں گے۔ تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں کل 28,600، تمام ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں 70,950 درخت، آر ایچ سی ہسپتالوں میں کل24,794 درخت جبکہ صوبہ بھر کے بنیادی مراکز صحت میں کل 55,088 درخت لگانے کا ہدف دیا گیا تھا۔

اس طرح مجموعی طور پر اب تک کل 157،342درخت لگانے کا ہدف مکمل کیا جا چکا ہے۔سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ محکمہ ازخود ان تمام درختوں کی جیو ٹیگنگ اور مانیٹرنگ کا ریکارڈ مرتب کرے گا۔اس موقع پر فرید شیخ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن، ڈاکٹر عاصم الطاف، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل نے،احمد عثمان ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن، عامر رضا ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سیدہ آمنہ ڈپٹی سیکرٹری پروموشن،عدنان ارشاد چیمہ ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور ڈاکٹر یداللہ ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے بھی پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

اس موقع پر شجر کاری مہم کے دوران عوام کو بھرپور حصہ لینے کی درخواست کرتے ہوئے آپ کا کہنا تھا کہ شہری اپنی آ نیوالی نسلوں کو ماحولیاتی مسائل سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے علاوہ درخت آنے والی نسلوں کی بقا کا واحد ذریعہ ہیں۔ اس لیے تمام افراد بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں