کامیابی کیلئے خلفاء راشدین کی تعلیمات کو اپنایاجائے‘ڈاکٹرراغب نعیمی

سید عثمان غنی ؓنے اپنی جان کونذرانہ دیکر مسلمانوں کی جان ومال کاتحفظ کیا‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

جمعرات 5 اگست 2021 13:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ کامیابی کیلئے خلفاء راشدین کی تعلیمات کو اپنایاجائے۔خلیفہ سوئم سید عثمان غنی ؓنے اپنی جان کونذرانہ دیکر مسلمانوں کی جان ومال کاتحفظ کیا۔آپؓ کاطرز حکمرانی وخلافت مسلم دنیا کے حکمرانوں کیلئے مینارہ نورکی حیثیت رکھتاہے۔

مسلمانوں نے ہردور میں امن کادرس دیا۔صدرالافاضل سید نعیم الدین مراد آبادی علیہ الرحمہ تحریک قیام پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔آپ علیہ الرحمہ سے اکتساب علم کرنے والے علماء کرام نے دنیا میںامن وسلامتی،اخوت وبرداشت اوراعتدال کادرس دیا۔ہم اسلاف کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ایک پرامن فلاحی معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں بزم نعیمیہ کے زیراہتمام خلیفہ سوئم سید عثمان غنی ؓاورصدرالافاضل سیدنعیم الدین مراد آباد علیہ الرحمہ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں شیخ الحدیث مولانا غلام نصیر الدین چشتی،شیخ الحدیث مولانا محبوب احمدچشتی،ڈاکٹرسلیمان قادری،مفتی محمدعمران حنفی،مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی،مفتی محمدمدنی،مولانا مسعود احمدسیالوی ،پیر سید زین العابدین شاہ،مولانا غلام یاسین قادری،مولانا محب الرسول نوری،قاری ذوالفقار احمدنعیمی،قاری غلام محی الدین،صدربزم نعیمیہ مولاناسید بلال شاہ سمیت جامعہ نعیمیہ کے ا ساتذہ کرام ،مدرسین،طلبہ کی کثیرتعداد شریک ہوئے۔

تقریب سے قبل قرآنی خوانی اوراختتام پرشہداء کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں