حکومت پنجاب کاملازمین کی انشورنس پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 5 اگست 2021 13:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) حکومت پنجاب نے ملازمین کی انشورنس پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ملازمین کیلئے کے پی کے طرز کی انشورنس پالیسی لانے پر غور کیا جا رہا ہے، اس سے قبل صرف فوت ہونے کی صورت میں انشورنس پالیسی کی رقم ملتی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ریٹائر ہونے پر منافع کیساتھ انشورنس کی رقم ملازمین کو دینے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے سمری بھی ارسال کر دی ہے، محکمہ ریگولیشن نے پنجاب میں بھی کے پی کے طرز کی ملازمین کی انشورنس پالیسی لانے کی رائے دی ہے، محکمہ ریگولیشن نے انشورنس کمپنی کیساتھ مل کر یہ پالیسی تبدیل کرنے کی رائے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں