لاہور،پانچ منشیات فروش گرفتار 10کلو گرام سے زائد چرس برآمد

پیر 16 اگست 2021 22:59

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2021ء) رائے ونڈ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ منشیات فروشوں سے 10کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی ،گرفتار ملزمان میں خاتون سمیت 5 مرد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی رائے ونڈ حسیب جاوید میمن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے ملتان روڈ کے مختلف مقامات پر ناکہ لگا کر پانچ منشیات فروشوں سے 10کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی گرفتار ملزمان میں عبدالرحمن،عتیقہ عبدالوحید، جاوید اور اکرم شامل ہیں ،منشیات فروش عبدالرحمن کے قبضہ سے 01کلو 100 گرام چرس ،منشیات فروش عتیقہ کے قبضہ سے 01کلو 150گرام چرس ،منشیات فروش عبدالوحید کے قبضہ سے 03کلو گرام چرس ،منشیات فروش جاوید کے قبضہ سے 03کلو گرام چرس ،منشیات فروش اکرم کے قبضہ سے 02کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،اے ایس پی حسیب جاوید میمن نے مزید کہا کہ رائے ونڈ سرکل کو منشیات فروشوں سے پاک کردیا جائیگا ،کسی منشیات فروش کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں