رائے ونڈ ،غریب خاندان کا واحد کفیل کینسر کی موذی بیماری میں مبتلا ہونے پر گھر میں فاقوں کا بسیرا

محمد عابد تین ماہ سے کینسر کا علاج نہ ہونے سے موت وحیات کی کشمکش میں،غریب خاندان کی وزیر اعظم عمران خان سے عابد کے شوکت خانم ہسپتال سے علاج کی اپیل

جمعہ 3 ستمبر 2021 22:21

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2021ء) غریب خاندان کا واحد کفیل کینسر کی موذی بیماری میں مبتلا ہونے پر گھر میں فاقوں کا بسیرا ،محمد عابد تین ماہ سے کینسر کا علاج نہ ہونے سے موت وحیات کی کشمکش میں ہے ،غریب خاندان نے وزیر اعظم عمران خان سے عابد کے شوکت خانم ہسپتال سے علاج کی اپیل کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ سبز منڈی میں محنت مزدوری کرنیوالے محنت کش محمد عابد کو کینسر جیسی موذی بیماری نے آگھیرا،لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیلئے گئے لیکن شنوائی نہ ہوسکی ،ڈاکٹرز نے جواب دیدیا ہے جس کی وجہ سے محمد عابد گھر میں موت وحیات کی کشمکش میں ہے کرائے کا گھر اور مہنگا علاج غریب خاندان کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا محلے ،داروں کی مالی مدد سے گھر کی دال روٹی چل رہی ہے محمد عابد کی ضعیف والدہ فیکٹری میں ملازمت کرکے گھر کا نظام چلاتی تھی جو اپنے جواں سالہ بیٹے کی بیماری شدت پکڑنے پر کام چھوڑ کرگھر بیٹھ گئی ،محمد عابد کی شادی دو سال قبل ہوئی جس سے ایک بیٹا ہے ،کینسر کی بیماری کا علاج نہ ہونے کی وجہ سے پورا خاندان دکھ اور تکلیف میں ہے متاثرہ خاندان نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عابد کا علاج شوکت خانم ہسپتال کروایا جائے تاکہ گھر کا واحد کفیل صحت یاب ہو کر اپنے خاندان کا سہارا بن سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں