رائے ونڈ‘میٹروپولیٹن کارپویشن کی ناقص کارکردگی کے باعث بارشی پانی گھروں میں داخل ہوگیا

جمعہ 10 ستمبر 2021 21:43

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء) میٹروپولیٹن کارپویشن کی ناقص کارکردگی کے باعث بارشی پانی گھروں میں داخل ہوگیا ،سیوریج سسٹم بلاک اور نالہ جات بند ہونے سے شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ،موسم برسات میں حفاظتی اقدامات نہ اٹھانے پر شہریوں کا شدید احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ شہر میں گزشتہ روز ہونیوالی موسلا دھار بارش نے میٹروپولیٹن کارپوریشن افسران کی کارکردگی کا پول کھول کررکھ دیا شہر کے پوش علاقوں گلہ احسان والا ،عقب جامع مسجد ،سینما روڈ ،ارشد کالونی ،جناح آبادی ،ریلوئے کالونی سمیت دیگر پوش علاقے بارشی پانی میں ڈوبے رہے مذکورہ علاقوں میں سیوریج سسٹم اور نالہ جات کی بروقت صفائی نہ ہونے سے بارشی پانی سے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا گلیوں ،محلوں اور بازاروں میں بارشی پانی تباہی پھیلاتا رہا سینکڑوں افراد نماز جمعہ ادا کرنے سے قاصر رہے ،سندر روڈ ،ریلوئے روڈ بھی پانی میں ڈوبے رہے مقامی شہریوں نے کمشنر لاہور سے رائے ونڈ میں صفائی ،ستھرائی کے ناقص انتظامات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں