وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعرات 16 ستمبر 2021 14:05

وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں،  رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی  و بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جار ی بیان میں انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسزکے اہلکاروں نے ہمیشہ اپنی جان پر کھیل کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،جنو بی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعے کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے پاک فوج کے جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں،شہدا نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا،شہدا کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ہماری تمام تر ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں،غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں