محکمہ جنگلی حیات کا غیرقانونی شکاریوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

فالکن اور بیٹر کے غیر قانونی شکار میں ملوث 12شکاری گرفتار ، بھاری جرمانے عائد

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان خان کی خصوصی ہدایت پر ڈ ائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان کی قیادت میں صوبہ بھر میں غیر قانونی شکاریوں کیخلاف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران نایاب پرندوںفالکن اور بٹیر کے 12شکاری گرفتار کرلیے گئے اور ان سے جرمانہ کی مد میں01لاکھ 04ہزار روپے وصول کرکے خزانے میں جمع کروا دئیے گئے ۔

صوبہ کے مختلف اضلاع میں ہونیوالی ان کارروائیوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ذیشان یوسف جتوئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع مظفر گڑھ میں دریائی بیلہ جھالری والا کے مقام سے فالکن کے 02غیر قانونی شکاری گرفتار اور کیس کمپائونڈ ہونے پر 20ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف محمد نواز بھٹہ نے ضلع رحیم یار خان میں دریائے سندھ کے قریب فالکن کے 03غیرقانونی شکاری مال مقدمہ سمیت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کئے ۔

عدالت نے ملزمان کو 30ہزار روپے جرمانہ کرکے ان سے برآمدہ پرندے اپنی موجودگی میں آزاد کردئیے نیز رحیم یارخان ہی میں ایک دیگر کارروائی میں بٹیرکے 01شکاری کا سامان قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف بھکر عابد فاروق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل بھکر اور دریا خان کے مختلف علاقوں سے بٹیر کے 06غیر قانونی شکاریوںکو گرفتار کرلیا او ر محکمانہ معاوضہ کی درخواست پر ان سے 54ہزار روپے جرمانہ وصول کرکے سرکاری خزانے میںجمع کروایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں