ڈالر کی اونچی اُڑان ملک میں مزید مہنگائی کا طوفان لائے گی‘عزیز الرحمن چن

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:44

ڈالر کی اونچی اُڑان ملک میں مزید مہنگائی کا طوفان لائے گی‘عزیز الرحمن چن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ڈالر کی اونچی اُڑان ملک میں مزید مہنگائی کا طوفان لائے گی موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈالر نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر 170روپے کے قریب پہنچ گیا حیران کن بات یہ ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے کیجانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر اور شرح نمو بلند ترین سطح پر ہونے کے باوجود روپے کی قدر مسلسل عدم استحکام کا شکار ہے جس کی وجہ سے مہنگائی میں بھی تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے ملک کااس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے جس کے تدارک کیلئے ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ضروری ہے۔

ڈالر کی تسلسل سے بڑھتی قیمت درآمدی اشیا،پٹرول، ڈیزل ،کھانے کا تیل سمیت ضرورت کی کئی اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافے اور معیشت پر ایک ایسے بڑے دبائو کا باعث بن سکتی جس سے نکلنا مشکل ہو جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں