ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے‘انجینئر یاسرگیلانی

نجی سیکٹر ز کا ماحول کے تحفظ کیلئے پلانٹ فار پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئند ہے‘چیئرمین پی ایچ اے

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پی ایچ اے اورڈان بریڈکے اشتراک سے گلشن اقبال پارک میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسرگیلانی اورڈان بریڈ کمپنی کے جی ایم میجر (ر) شہریار نے مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودالگایا۔ تقریب میں پی ایچ اے اور ڈان بریڈ کے عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مون سون شجرکاری کیلئے ڈان بریڈ کمپنی نے 1000پلانٹس کی پی ایچ اے کوڈونیشن دی۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ وزیر عظیم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق شہر لاہور کو سرسبز بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے۔ ڈان بریڈ کمپنی کے مون سون شجرکاری کیلئے 1000 پلانٹس کی فراہمی پر مشکور ہیں۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے مزید کہا کہ آئندہ نسلوں کیلئے صحتمندمعاشرے کے قیام کیلئے ہر شخص اپنے حصے کا درخت ضرور لگائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں