ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروس کے مینجنگ ڈائریکٹر خالد خورشید کنور 19 ستمبر کو ریٹائر ہوجائینگے

جمعرات 16 ستمبر 2021 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروس کے مینجنگ ڈائریکٹر خالد خورشید کنور ریلوے میں 28 سالہ سروس مکمل ہونے پر 19 ستمبر 2021 کو ریٹائر ہوجائیںگے ۔ اُن کے اعزاز میں ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن ، ایڈیشنل جنرل منیجر سید مظہر علی شاہ، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل سلمان صادق شیخ، انسپکٹرجنرل ریلوے پویس انعام غنی سمیت مختلف شعبہ جات کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

خالد خورشید کنور نے جنوری 1993 میں ریلوے کو بطور اسسٹنٹ آپریٹنگ آفیسر میرپورخاص کراچی ڈویژن سے اپنی سروس کا آغاز کیا۔ انہوںنے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ریٹائر ہونے والے آفیسر خالد خورشید کنور کا تعلق 17 ویں کامن سے ہے۔ 1998میں ڈویژنل پرسانل آفیسر مغلپورہ ورکشاپ میں اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ 2007 میں ڈپٹی چیف پرسانل آفیسرریلوے ہیڈکوارٹرز تعینات رہے۔

2013میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر، 2014 میں چیف کمرشل منیجر ریلوے ہیڈکوارٹرز، 2017 میں چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے ہیڈکوارٹر، 2018 میں گریڈ 21 میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن اور بعدازاں ریلوے میں ایم ڈی ریڈیمکو کے عہدے پر اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے اور آخر میں 19 ستمبر 2021 کو مینجنگ ڈائریکٹر پراکس کے عہدے سے ریٹائر ہوجائیںگے۔ مینجنگ ڈائریکٹر پراکس خالد خورشید کنور اپنی سروس کے دوران مختلف عہدوں پر انتہائی محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔

خالد خورشید کنور بڑے قابل اور محنتی افسر تھے تمام افسران نے ادارے کے لیے ان کی طرف سے کی جانے والی محنت کو سراہا اور اُن کی باقی ماندہ زندگی کے لیے بھی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلوے نثار احمد میمن نے کہا کہ ہم ریٹائر ہونے والے آفیسر خالد خورشید کنورکی دل سے عزت کرتے ہیں یہ ہمیشہ سچ کے لیے کھڑے ہونے والے انسان تھے ، اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنے ضمیر کے حساب سے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ہے۔تقریب کے اختتام پر انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس انعام غنی نے ریلوے کی جانب سے انہیں سوینیئر دی جبکہ چیف ایگزیکٹوا ٓفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن نے انہیں ریلوے کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں