اراکین سندھ اسمبلی کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

جمعرات 16 ستمبر 2021 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) اراکین سندھ اسمبلی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔وفد میں پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے ممبران اسمبلی شامل تھے ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے 30 رکنی وفد کو ادارے کا دورہ کروایااوربریفنگ دی ۔اراکین اسمبلی کو کیمروں سے مانیٹرنگ ،ای چالاننگ سسٹم اور ایمرجنسی 15 ہیلپ لائن بارے بتایا گیا۔

(جاری ہے)

وفد کو پکار15،میڈیا سنٹر اور ایویڈنس کلیکشن سنٹر کا دورہ بھی کروایا گیا۔اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز اتھارٹی جیسا جدید نظام سندھ سمیت ملک بھر کی ضرورت ہے۔اراکین اسمبلی نے خواتین کے تحفظ کیلئے بنائی گئی ویمن سیفٹی ایپ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔وفد نیخواتین کے تحفظ اور 7مدد فراہم کرنے کے حوالے سے اتھارٹی کی کوششوں کو سراہا۔ اراکین سندھ اسمبلی کے وفد اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں