4مہینوں میں پیٹرول کی قیمت میں15.3 روپے اضافہ حکومت کی بدترین کارکردگی ہی: ذکر اللہ مجاہد

جان بچانے والے ادویات کی قیمتوں میں 17 فیصد اضافہ غریب مریضوں کوزندہ درگور کرنے کے مترادف ہے حکمران ملک کی غریب عوام پر رحم کھائیں اور پیڑولیم منصوعات سمیت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو فوری واپس لیں

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ گذشتہ 4 مہینوں میں پیٹرول کی قیمت میں15.3 روپے اضافہ کیاگیا ہے جو حکومت کی بدترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں استحکام کے باوجود پاکستان میں ہر مہینے پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقاریب میں پیٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پیٹرول اور ڈرگ مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے ۔جان بچانے والے ادویات کی قیمتوں میں مزید 17 فیصد اضافہ غریب مریضوں کوزندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت نے تین سالوں میں پاکستان کو ایشیاء کا سب سے مہنگا ترین ملک بنادیا ہے۔

نااہل حکومت کے تین سالہ اقتدار میں ڈالر، پیٹرول، بجلی، گیس، ادویات، آٹا، چینی، دالیں سمیت ہر چیز کی قیمت میں ملک کی تاریخ کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس سے غریب اور سفید پوش طبقات کے لوگ فاقوں پر مجبور دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ملک کی غریب عوام پر رحم کھائیں اور پیڑولیم منصوعات سمیت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو فوری واپس لیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں