شان رحمت اللعالمینﷺ کی تقریبات پنجاب بھر میں مذہبی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منانے کے انتظامات کے لئے ہدایات جاری

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) ربیع الاول کے ماہ مبارک کے آغاز سے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شان رحمت اللعالمینﷺ کی تقریبات پنجاب بھر میں مذہبی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منانے کے انتظامات کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔حکومت پنجاب کے تمام سرکاری محکمے اور متعلقہ ادارے شان رحمت اللعالمین کی تقریبات بھرپور انداز میں منعقد کریں گے اس سلسلے میں جائزہ اجلاس سیکرٹری اوقاف وایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب نبیل جاوید کی زیرصدارت اجلاس اوقاف ڈیپارٹمنٹ میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈائریکٹر طاہر رضا بخاری اور ایڈمنسٹریشن ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف آصف کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق کنوینرصوبائی کمیٹی تقریبات شان رحمت اللعالمین وزیرقانون محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں منظور کئے گئے شیڈول کے مطابق شان رحمة اللعالمین کی تقریبات ضلعی و ڈویژنل سمیت صوبہ بھر میں یکم ربیع الاول 8 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرکاری عمارات پر چراغاں ہو گا، سیرت کانفرنسیں محافل میلاد، تقریری مقابلے نعتیہ مشاعرے اور تبلیغ پروگرام منعقد ہوں گے۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی طرف سے شان رحمة اللعالمین کے سلسلے میں ترتیب دیئے گئے پروگرام پر غور و خوص کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور و اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے اجلاس کے شرکاء کو شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں حکومتی سطح پر کئے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں