شہریوں کو اعلیٰ درجے کی میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، محمود الرشید

وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق شہریوں کو اعلیٰ درجے کی میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔محکمہ بلدیات کو عوامی خدمت کا مثالی ادارہ بنایا جائے گا۔حکومت پنجاب کے مشن کے مطابق عوام کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

میاں محمود الرشید نے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے صابر سبحانی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وقاص امجد، ذیشان صدیقی اور دیگر رہنما بھی وفد کا حصہ تھے۔میاں محمود الرشید نے بتایا کہ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پروکیورمنٹ کے لئے تمام تر قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں جبکہ ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کا موثر میکینزم وضع کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے۔پنجاب سیٹیزپروگرام کے تحت 34ارب روپے کی لاگت سے 16شہروں میں میونسپل انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے کام جاری ہے۔ واٹر سپلائی، سیوریج، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،عوامی پارکس،سٹریٹ لائٹس کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ترقیاتی منصوبوں کو بین الاقوامی اسٹڈیز کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے پہلے فیز میں 44 ارب کی لاگت سے سیالکوٹ اور ساہیوال میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔پروگرام کے دوسرے مرحلے میں راولپنڈی، سرگودھا، مظفر گڑھ، رحیم یار خان،ڈی جی خان،بہاولپور اور ملتان کو شامل کیا جا رہا ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں