مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی ،پنجاب کے 35 اضلاع میں کنوینرز مقرر

شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف، خرم دستگیر خان، سائرہ افضل تارڑ اور چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ کے نام شامل

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے یونین کونسل لیول تک تنظیم سازی کیلئے پنجاب کے 35 اضلاع میں ضلعی کنوینئر مقرر کردئیے ہیں اور ضلعی کنوینر کے ماتحت آرگنائزنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی منظوری سے صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنائ اللّہ خان ایڈووکیٹ ایم این اے نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق شیخ آفتاب احمد کو ضلع اٹک، شاہد خاقان عباسی ضلع راولپنڈی، چوہدری محمد بوٹا جاوید جہلم، سلطان حیدر خان چکوال، چوہدری عابد رضا ایم این اے گجرات، چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ منڈی بہاؤالدین، انجینئر خرم دستگیر خان گوجرانوالہ، احسن اقبال نارووال، خواجہ محمد آصف سیالکوٹ، سائرہ افضل تارڑ حافظ آباد، میاں جاوید لطیف شیخوپورہ، رانا حیات قصور، ملک ندیم کامران ساہیوال، امتیاز علی خان پاکپتن، میاں محمد منیر اوکاڑہ، عبدالرحمٰن کانجو لودھراں، سید جاوید علی شاہ وہاڑی، چوہدری ضیائ الرحمٰن خانیوال، عرفان خان ڈاہا ملتان، رانا عبدالرؤف بہاولنگر، خالد محمود ججہ بہاولپور، سردار اظہر خان لغاری رحیم یار خان، مہر محمد اسلم سمرا لیہ، ملک احمد یار ہنجرا مظفر گڑھ، منور شاہ راجن پور، میر مرزا خان تالپور ڈیرہ غازی خان، محمد فیروز جوئیہ میانوالی، عبدالمجید خان بھکر، شاہ نواز رانجھا سرگودھا، ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، برجیس طاہر ننکانہ صاحب، قیصر محمود شیخ چنیوٹ، چوہدری محمد امجد علی ٹوبہ ٹیک سنگھ، چوہدری شیر علی فیصل آباد اور محمد سلیم طاہر کو ضلع جھنگ کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments