یوٹیلیٹی اسٹورز کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء)یوٹیلیٹی اسٹورز کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف الائونس 2021 کی مد میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگا، ایڈہاک ریلیف پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ بیرون ملک تعیناتی کے دوران ایڈہاک ریلیف کا اطلاق نہیں ہوگا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے بورڈ نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی، یوٹیلیٹی اسٹورز کے تمام مستقل ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں