ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرا کی ڈرائیونگ لائسنس اجراء کے عمل مزید شفاف بنانے کی ہدایت

ڈرائیونگ ٹیسٹ والے ایریا ز میں جدید کیمرے نصب کیے جائیں، کوئی بے ضابطگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اہلکاروں کی پنشن اور گریجویٹی کے متعلقہ شکایات و مسائل کے ازالے کیلئے ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں سپیشل سیل قائم کردیاگیا ہے ‘ سہیل سکھیرا

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب سہیل اختر نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی سہولت اور پیشہ ورانہ امور میں مکمل شفافیت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے تاکہ شہری بغیر کسی پریشانی باآسانی سے اپنے لائسنس حاصل کرسکیں ۔ انہوںنے مزیدکہاکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے کسی بھی قسم کی کرپشن ناقابل قبول ہے اور جو افسر یا اہلکار ایسی بے ضابطگی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت محکمانہ و قانو نی کاروائی میں ہرگز تاخیر نہیں ہوگی۔

انہوںنے مزیدکہاکہ ڈرائیونگ ٹیسٹ والے ایریا زپر جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے جوٹیسٹ کے پورے عمل کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ تمام اضلاع کے ڈی ٹی اوز صرف 2گھنٹے دفتر گزارینگے جبکہ بقایا وقت فیلڈ میں گارینگے ڈرائیونگ ٹیسٹ ہفتے میں 2دن ہوا کریگا جبکہ 4دن ڈی ٹی اوزحادثات پر قابو پانے کے لیے فیلڈ میں گزاریں گے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ڈی ٹی اوزکی غیر موجودگی میں کوئی کمرشل ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا جبکہ شہریوں کی سہولت کیلئے تمام اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنس فیس کے بورڈ آویزاں ہوں گے کرپشن کی شکایت اور ثبوت فراہم کرنے والے شخص کو 10ہزار انعام دیا جائے گا۔

انہوں نے تاکید کی کہ ڈرائیورز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کسی صورت جعلی برداشت نہیں ہوں گے اور اس حوالے سے جاری کردہ ایس اوپیزپی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ یہ ہدایات انہوں نے آج ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پنجاب بھر کے ڈی ٹی اوزسے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں ۔ دوران اجلاس لائسنس اور ٹریفک کے دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور میٹنگ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔

علاوہ ازیںڈی آئی جی ٹریفک سہیل اختر کی ہدایت پر ٹریفک اہلکاروں کی ریٹارمنٹ کے معاملات میں مدد فراہم کرنے کیلئے ٹریفک ہیڈ کواٹرز میں ایک سپیشل سیل قائم کیا گیاہے جس میں تین ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی سٹاف ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی کے متعلق معاملات و شکایات کو دیکھے گااور انکے بر وقت ازالے کیلئے بلاتاخیرحکامات جاری کرے گا ۔

ڈی آئی جی ٹریفک سہیل اختر نے مزیدکہاکہ اہلکاروں کی ویلفیئر محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے ریٹائرمنٹ کے قریب ملازمین و افسران کے پنشن واجبات کی قبل از وقت تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ریٹائرڈ شدہ ملازمین کو اب گریجویٹی واجبات وپنشن کے سلسلہ میں دفاتر کے چکر نہیں لگانے ہو ں گے جبکہ سیل میں تعینات ڈی ایس پی صاحبان کے رابطہ نمبر ہر دفتر میں آویزاں ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں