ٹیکس نیٹ میں اضافے اور ٹیکس وصولی میں ایف بی آر کا کردار صرف دکھاوا ہے‘ لاہور ٹیکس بار

90 فیصد ٹیکسز ودہولڈنگ اور 10 فیصد کارپوریٹ سیکٹر سے ٹیکس کلیکشن ہورہی ہے ‘صدر جمیل اختر بیگ

جمعہ 17 ستمبر 2021 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر جمیل اختربیگ نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے سسٹم کا ہیک ہو جانا قابل تشویش ہے ،ٹیکس نیٹ میں اضافے او ر ٹیکس وصولی میں ایف بی آر کی کارکردگی صرف دکھاوا ہے اس لئے حکومت اس کی ستائش کی بجائے ان لوگوںکی تعریف کرے جو خود ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں اورٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے دفترمیں ممبران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ایف بی آر کا کام صرف خوف و ہراس پھیلانے تک محدودہے ، ادارے نے کبھی ٹیکس کی ادائیگی کے لئے آگاہی مہم نہیں چلائی ۔ انہوںنے کہا کہ90 فیصد ٹیکسز ودہولڈنگ اور 10 فیصد کارپوریٹ ٹیکسز کی صورت میں جمع ہوتا ہے۔ آج تک موثر اور جامع میکنزم نہیں بنایا جا سکا ۔ انہوںنے کہاکہ انتہائی اہم محکمے کے سسٹم کا ہیک ہو جانا انتہائی تشویش کا باعث ہے لیکن اس پر حکومت نے اس طرح باز پرس نہیں کی جس کی ضرورت تھی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں