منشیات کی لعنت سے نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے‘را ئوعابد علی واجد

ْنشہ کے ناسور سے نوجوان نسل کو بچانے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے

جمعہ 17 ستمبر 2021 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) صدرفیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن ،سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را ئوعابد علی واجدنے کہاہے کہ منشیات کی لعنت سے نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے،نشہ کے ناسور سے نوجوان نسل کو بچانے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے، بد قسمتی سے تعلیمی ادروں میں بھی منشیات کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے جو کہ قابل تشویش ہے۔

ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے منشیا ت کیخلاف آ گہی مہم کے سلسلہ میں واک کے شرکا ء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ منشیات کی لعنت مستقبل کے معماروں کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھوکھلا کر رہی ہے وطن و قوم کے دشمن منشیات فروشوں نے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت میں مبتلا کرکے ہزاروں گھروں کو اجڑ دئیے اور لاکھوں بچوں کو والدین ہونے میں یتیم بنائے نسل نو کو منشیات فراہم کر کے ملک وقوم کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے ان انسانیت دشمن عناصر سے آج پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، ہر سال تقریبا 10 فیصد تک منشیات کے عادی افراد کا معاشرہ میں اضافہ ہو رہا ہے منشیات کی وجہ سے معاشرے میں کئی قسم کے جرائم جنم لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ منشیات کی لعنت ہمارے معاشرے کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکی ہے نہ صرف منشیات بلکہ اپنے ساتھ خاندانوں کی زندگی کو بھی برباد کرتا ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے معاشرے میں سب مل کر کردار ادا کرنا ہوگا انسانیت کے دشمن کے مفاسد کی بیخ کنی اور ان کی مضمرات کا خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں