امام احمد رضا خان بریلوی بہترین محدث اور فقیہ تھے‘عبد الرو ف قادری

اسلامی دنیا نے امام احمد رضا بریلوی کو انسائیکلوپیڈیا آف اسلام قرار دیا ہے‘ صدر تحفظ ختم نبو ت محاذ

جمعہ 17 ستمبر 2021 13:00

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) تحفظ ختم نبو ت محاذ کے صدر مو لانا عبد الرو ف قادری نے کہا ہے کہ امام احمد رضا خان بریلوی بہترین محدث اور فقیہ تھے، احمد رضا بریلوی نے لادینی قوتوں کو للکارا اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جذبوں کو پروان چڑھایا،اسلامی دنیا نے امام احمد رضا بریلوی کو انسائیکلوپیڈیا آف اسلام قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ امام احمد رضا بریلوی نے اسلاف کی علمی و روحانی ورثے کی عملی حفاظت کرتے ہوئے کفر و گمراہی کے اندھیروں میں عشق رسول کی شمع روشن کی،آپ نے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ امام احمد رضا کی شخصیت میں بیک وقت کئی سائنس داں گم تھے ، ایک طرف ان میں ابن الہیثم جیسی فکری بصارت اور علمی روشنی تھی تو دوسری طرف جابر بن حیان جیسی صلاحیت، الخوارزمی اور یعقوب الکندی جیسی کہنہ مشقی تھی، تو دوسری طرف الطبری ، رازی اور بو علی سینا جیسی دانشمندی، فارابی ، البیرونی ، عمر بن خیام، امام غزالی اور ابن ارشد جیسی خداداد ذہانت تھی دوسری طرف امام ابو حنیفہ کے فیض سے فقیہانہ وسیع النظری اور غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی سے روحانی وابستگی اور لگا وکے تحت عالی ظرف امام احمد رضا کا ہر رخ ایک مستقل علم و فن کا منبع تھا ان کی ذہانت میں کتنے ہی علم و عالم ،گم تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں