لاہور، پنجاب ایمرجنسی سروس کی 24گھنٹوں کے دوران ہونے والے حادثات کی رپورٹ جاری

جمعہ 17 ستمبر 2021 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران ہونیوالے حادثات کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔  تفصیلات کیمطابق پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1024روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  658افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ 449معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی گئی،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد68فیصدموٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  395ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور48مسافر521اور199پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

262ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت267متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد82حادثات میں 95متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرنوالہ54حادثات میں  63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1115متاثرین میں 916مرد اور199خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 203افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور591افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ321زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 878موٹر سائیکلز،125آٹو رکشے،87موٹر کاریں 28وین07مسافربسیں 26ٹرک اور129دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments