دوران سروس وفات پانیوالے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو معاوضہ کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس ‘چیئر مین اور چیف ایگزیکٹو افسرریلوے سے جواب طلب

جمعہ 17 ستمبر 2021 18:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) لاہور ہائی کورٹ نے دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو معاوضہ کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیئر مین اور چیف ایگزیکٹو افسرریلوے سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس شاہد کریم نیدوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کیاہلخانہ کو معاوضہ کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ریلوے کے گریڈ 14کیفوت ہونے والے مشتاق ملک نامی ملازم کے اہل خانہ کے ورثا ء کی جانب سے وکیل نے جنرل مینجر پاکستان ریلوے سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم پیکج کے تحت دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کو رقم ادا نہیں کی جارہی۔رقم کی عدم ادائیگی سے فوت شدہ ملازمین کیاہل خانہ مالی مشکلات کا شکار ہیں۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت فوت شدہ سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کورقم کی فوری ادائیگی کا حکم دے۔عدالت نے چیئر مین اور چیف ایگزیکٹو افسرریلوے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments