ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے صدر شیخ محمد انور کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نثار میمن سے ملاقات

جمعہ 17 ستمبر 2021 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) اکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے صدر شیخ محمد انور نے ورکشاپ اسٹیبلشمنٹ کے صدر چوہدری محمود الاحد کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر نثار میمن کے آفس میں اُن سے ملاقات کی اور اُنہیں ریلوے کے محنت کشوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہیں بتایا کہ حکومت کی جانب سے پنشن میں کیے جانے والا دس فیصد اضافہ تین ماہ گزرنے کے باوجود تاحال پنشنرز اور اُن کی بیواوں کو ادا نہیں کیا جاسکا۔

جس کی وجہ سے ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین اور اُن کے اہلِ خانہ کوشدید مالی دُشواریوں کا سامنا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پنشن میں اضافہ کی رقم بقایا جات سمیت ان شاء اللہ جلد ادا کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان ریلوے کے ڈپٹی جنرل منیجر فرمان غنی بھی موجود تھے۔ مزید برآں محمد انور شیخ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر نثار احمد میمن کو حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب‘‘ہر دم رواں ہے زندگی‘‘ پیش کی جس پر اُنہوں نے بہت مسرت کا اظہار کیا اور کتاب کی ورق گردانی کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ ریلوے اور اس کے کارکنوں کی کارکردگی کو موثر انداز میں اُجاگر کیا گیا ہے۔

یہ کتاب ایک اچھی کاوش ہیجسے قارئین میں مقبولیت حاصل ہوگی۔ اُنہوں نے محمد انور شیخ سے کہا کہ اس کاوش کومستقبل میں بھی جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments