رائے ونڈ‘انڈس ہسپتال میںعالمی یوم تحفظ مریضاں کے حوالے سے واک اور سیمینا ر کا اہتمام

جمعہ 17 ستمبر 2021 18:36

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) انڈس ہسپتال میںعالمی یوم تحفظ مریضاں کے حوالے سے واک اور سیمینا ر کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر شعیب انور،گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شازیہ ،ڈاکٹر ثانیہ ودیگر نے کہا کہ زچہ بچہ کی صحت کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنا بہت ضروری ہے ،کم علمی اور علاج سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن جاتی ہیں ،صحت مند معاشرے کیلئے قیام کیلئے ہر شخص اپنا علاج معالجہ بروقت کروا ئے ،حاملہ خواتین کو متواتر اپنا طبی معائنہ کروانا چاہیے ،زچگی کی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے خواتین باقاعدگی سے طبی ملاحظہ کروائیں بچے کی پیدائش سے پہلے اور بعد میں پیدا ہونیوالے مسائل کے حل کیلئے مائوں کو شعور دیا جارہا ہے تاکہ صحت مند معاشرے کیلئے ماں اوربچے کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ،معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شازیہ نے کہا کہ شیر خوار بچوں کی نگہداشت ضروری ہے ماں اور بچہ کی صحت کیلئے ضروری ہے کہ بچے کو دو سال بچے کو دودھ پلایا جائے بچوں کی پیدائش میں وقفہ رکھا جائے ،سیمینار میں مریضوں سمیت ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹا ف نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں