پنجاب بھرمیں 1024ٹریفک حادثات میں08افراد جاں بحق 1024 زخمی ہوئے

جمعہ 17 ستمبر 2021 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1024روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں08افراد جاں بحق جبکہ1024افرادشدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔449معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد) 68فیصد ) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 395ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور48مسافر521اور199پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ262ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت267متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد82حادثات میں95متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرنوالہ54حادثات میں 63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1115متاثرین میں916مرد اور199خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں203افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور591افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ321زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں878موٹر سائیکلز،125آٹو رکشے،87موٹر کاریں28وین07مسافربسیں26ٹرک اور129دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں