لاہور، میٹروبس اور اورنج ٹرین ملازمین کو 2ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) میٹروبس اور اورنج ٹرین کے ملازمین کو 2ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین کے 18سو ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے 17کروڑ کی ادائیگی نہ ہونے سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔دو ماہ سے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے ملازمین دربدر پھر رہے ہیں ۔لیکن پنجاب حکومت ان ملازمین کے ایشو کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے ملازمین کو فوری تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں