اربن ایریاز کیساتھ ساتھ رورل ایریاز میں بھی صفائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی

جمعہ 17 ستمبر 2021 19:19

لاہور۔17ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) :لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں خصوصی صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں شہر کے متعدد علاقوں میں اعلیٰ افسران نے دورے کیے اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق صفائی کے نظام کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کا آغاز کیا گیا ہے اس مقصد کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے ا علٰی افسران کا رات گئے راوی ٹاؤن میں شاہدرہ چوک بارہ دری روڈ لطیف روڈ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے متحرک رہے اس دوران ناقص کارکردگی اور صفائی انتظامات پر سست روی برتنے پر مانگا منڈی کے زونل آفیسر کو معطل کر دیا گیا جبکہ شاہدرہ ٹاؤن بارہ دری روڈ پر صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر راوی ٹاؤن مینیجر اور زونل آفیسرکو نوٹیفکیشن برائے وضاحت جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدرکا کہنا ہے کہ صفائی کی ناقص صورتحال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔غیر تسلی بخش کارکردگی والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا،اربن ایریاز کیساتھ ساتھ رورل ایریاز میں بھی صفائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اگلے 24 گھنٹے میں بارہ دری روڈ شاہدرہ کو زیرو ویسٹ کیا جائے ہنگامی بنیادوں پر دستیاب مشینری لگا کر فی الفور ویسٹ اٹھوایا جائے۔ سی ای او رافعہ حیدر کا مزید کہنا تھا کہ فرائض سے مسلسل غفلت برتنے والے مینجرز کے کیے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی اور کاونٹر چیکنگ کے لیے اگلے 24 گھنٹے میں حساس پوائنٹس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں